ون رینک ون پنشن' سے غیرمطمئن ہوکر خودکشی کرنے والے سابق فوجی رام کشن
گریوال کے اہل خانہ سے ملنے سے روکے جانے اور حراست میں لئے جانے پر بھڑکے
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے
آج کہا کہ، 'یہ مودی جی کا ہندوستان ہے"۔ مسٹر گاندھی کو پولیس نے رام منوہر لوہیا
اسپتال کے گیٹ پر ہی حراست میں لے
لیا اور پھر انہیں مندر مارگ تھانے لے جایا گیا جہاں مسٹر گریوال کے کچھ
رشتہ داروں کو بھی حراست میں رکھا گیا تھا۔ مسٹر گاندھی کو کچھ دیر وہاں رکھا گیا اور پھر چھوڑ دیا گیا لیکن مسٹر
گاندھی جانے کو تیار نہیں ہوئے اور سابق فوجی کے اہل خانہ کو بھی رہا کئے
جانے کا مطالبہ کرتے رہے۔